
بیروت : حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضامند ہو جائے۔ حماس نے کہا ہے کہ فلاڈیلفی راہداری سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں۔


































