
گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرکے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیرونی آقاؤں کو جتنا خوش کرلو تم یہ میچ نہیں جیت سکتے۔گجرات میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب میچ کا وہ حصہ آگیا ہے کہ پی ڈی ایم جو بھی کر لے جیت نہیں سکتی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر جو تشدد کیا اور حلیم عادل شیخ کےساتھ جو ہورہا ہے اگر ایسا ہوتا رہا تو ہماری انصاف کی تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا شوکت ترین پر توہین آئی ایم ایف لگانا چاہیے، شوکت ترین نے کہا سیلاب کی وجہ سے ہم پیسے اکٹھے نہیں کر سکتے، آج پیٹرول 80 روپے بڑھ چکا ہے، ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو چکا ہے میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہتا تھا اس لیے قابل قبول نہیں تھا، اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، امریکا کی جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، یہ امریکا کہ وجہ سے روس سے تیل نہیں خریدیں گے۔


































