
غزہ: حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمیں غیر مسلح نہیں کرسکتا ہے، ایران کے ساتھ تعلقات ہرگز ختم نہیں کریں گے۔ شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہے۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد کثیر جماعتی حکومت تشکیل دینے کے دباؤ کے بعد انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمیں اسلحہ زمین پر رکھنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اور اپنی قوم کی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ صیہونی حکومت کے خلاف ہماری جنگ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔ ہم اپنی قوم کی حمایت کے لئے مسلح جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے صیہونیوں کو دھکمی دی کہ ہمارے قیدی آزاد ہوئے بغیر صیہونی یرغمالی رہا نہیں ہوں گے۔


































