
نیویارک : امریکا کی تاریخ میں پہلی بار شہادت جنابِ سیدہ سلام اللہُؔ علہیا پر جلوس عزا نکالا گیا جلوس نیویارک سٹی حسینی مدرسہ سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام علی اسلامک سینٹر میں اختتام پذیر ہوا ۔ اختتامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عشرت عباس جعفری نے کہا کہ اس جلوس کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ جنابِ زہرا سلام علیہا شہید کی گئیں ہیں ، عزاداری جناب ِ سیدہ(س) کی دعا کا نتیجہ ہے ، جتنی زندگی کی مہلت ہے ہم جناب سیدہ کا ماتم کرتے رہیں گے اور اگر اس دنیا سے چلے بھی گئے تو بی بی(س) آپ سے دعا کہ ہماری روحوں کو اجازت دینا کہ آپکی عزاداری میں شرکت کر سکیں۔ موسم اور کورونا کی سختیوں کے باوجود کثیر تعداد نے جلوس میں شرکت کی اور امام زمان علیہ السلام کو جنابِ سیدہ کا پرسہ دیا.


































