
واشنگٹن : امریکا نے یمن کی انصار اللہ پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے دعویٰ ہے کہ یہ نیٹ ورک یمنی حکومت کے خلاف جنگ بھڑکانے میں حوثیوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب واشنگٹن نے سعودی عرب اور اس کے زیر قیادت اتحاد کو ہتھیار فروخت کرکے یمن میں جنگ جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ان نئی پابندیوں کا اطلاق تین افراد اور نو کمپنیوں پر ہوگا۔


































