
تہران: امریکا نے جنگ بندی ختم کرنے کے بعد ایران کے مختلف شہروں پر نئے حملے کیے ہیں۔ جواب میں ایران نے خطے میں امریکی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکا نے مسلسل دوسرے دن فضائی حملوں میں بندر عباس، سرک، کونارک اور چاہ بہار میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔ چاہ بہار میں بجلی گھر کو نقصان پہنچنے پر کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سرک میں ایک فائر فائٹر شہید ہوا۔ اس سے پہلے منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکی حملوں میں پاسداران انقلاب کے آٹھ ارکان شہید ہوگئے تھے. امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ پاسدران انقلاب نے بیس سے زائد اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔


































