
اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نئی شرائط کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار پاکستان نئی مشکل میں پھنس گیا ہے۔بجٹ پر سیلاب کے نقصانات کے اثرات پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں اور عالمی ادارے نے اسلام آباد کیلئے اپنا مشن موخر کردیا ہے۔دونوں فریقین وزارت خزانہ کے ایک جائزے کے درمیان بجٹ خسارہ کے فرق کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض ملنا باقی ہے جسے تین جائزوں کی تکمیل کے بعد ریلیز کیا جا سکتا ہے لیکن مالیاتی فریم ورک پر اختلافات کے علاوہ پاکستانی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت آئی ایم ایف کی کچھ دیگر شرائط کو پورا نہیں کر سکی ہے۔ آئی ایم ایف بجٹ خسارہ میں کمی کیلئے تمام سبسڈیز کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات پر لیویز بڑھانے کیلئے زور ڈال رہا ہے۔


































