
نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں ہندوؤں کے جلوس کے دوران فسادات کے بعد تجاوزات ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کے گھر اور دکانوں کو گرادیا گیا۔ تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی روک دی گئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر انتظام میونسپل کارپوریشن نے جہانگیر پوری فسادات کے بعد غیر قانونی تعمیرات ڈھانےکا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں دکانوں اور مکانوں پر بلڈوزر چلائے گئے ۔جہانگیر پوری میں گزشتہ ہفتے ہندوؤں کے جلوس کے مسجد کے سامنے سے گزرنے پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات ہوئے تھے۔


































