
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اسرائیل پر اتحادیوں کا شدید دباو ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی امن تجاویز پر غور کے لیے اسرائیلی کابینہ میں تقسیم واضح ہو چکی ہے سخت گیر اور انتہاپسند جماعتوں نے مجوزہ امن تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو تجاویز پر عملدرآمد کے لیے مشروط آمادہ ہوگئے ہیں۔ جبکہ اعتدال پسند جماعت سے تعلق رکھنے والے
وزیر دفاع آیوا گیلنٹ کے مطابق غزہ پر حماس کی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع اور کابینہ اراکین سے رابطے کیے ہیں اور جنگ بندی پر زور دیا ہے۔


































