
ڈبلن: آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ تھامس گولڈ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر نہایت جذباتی ہوگئے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں نیتن یاہو اسی طرح جہنم میں جلے جس طرح وہ بچوں کو زندہ جلارہا ہے۔ اپنے آنسوؤں پر قابو پاتے ہوئے شِن فین پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ میں دعا کرتا ہوں، اے میرے خدا نیتن یاہو اور اس کے جرنیلوں کو موت دے جہاں وہ جہنم میں جھونکے جانے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے وہ صرف نسل پرستی اور جنگی جرم ہی نہیں۔ یہ درندگی ہے۔ تھامس گولڈ نے کہا کہ اسرائلی فوج مردوں اور عورتوں کو زندہ جلارہی ہے اور ان کی تصاویر دیکھ کر اور ان کی چیخیں سن کر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پنررہ ہزار بچوں کو ذبح کردیا گیا۔ پینتیس ہزار مردوں، عورتوں اور بچوں کو مار ڈالا گیا۔


































