
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے یرغمالی رہا نہ کرنے پر غزہ پر قبضے کی دھمکی دیدی۔ نیتن یاہو نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ حماس جتنی دیر تک ہمارے یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کرے گی، ہم اتنا ہی زیادہ دباؤ ڈالیں گے۔ اس میں لینڈ کنٹرول اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اگر حماس نے اپنے زیر حراست باقی ماندہ قیدیوں کو رہا نہ کیا تو وہ غزہ کی پٹی کے علاقوں پر قبضہ کر لیں گے۔
حماس نے اپنے ردعمل میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے مغوی بزورِ طاقت رہا کرانے کی کوشش کی تو وہ تابوت میں واپس جائیں گے۔


































