
تل ابیب : اسرائیل کے سابق سینئر فوجی افسر میجر جنرل زیو نے غزہ کی صورت حال کو ایک سنگین دلدل قرار دیتے ہوئے فوری انخلا کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی فوج کے سابق اہلکار نے جنگ جاری رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں پھنس گیا ہے۔ اور خون بہہ رہا ہے۔ انہوں نےکہاکہ غزہ جنگ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے لیے سیاسی استحکام کا ذریعہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اپنی سیاسی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے جنگ کو طول دے رہے ہیں اور اپنے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کر رہے ہیں جس میں انہیں قید ہو سکتی ہے۔ جنرل زیو نے ایک سال سے جاری جنگ کو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے طویل اور تھکا دینے والی جنگ قرار دیا ہے اور کہا کہ ملک ایک مسلسل سیثکورٹی بحران میں پھنسا ہوا ہے جس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ چھ ماہ قبل جس جنگ کا نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ فتح کے دہانے پر ہے اب لامتناہی دکھائی دے رہی ہے۔


































