
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نظریاتی طور پر ہٹلر کا قریبی رشتے دار ہے۔ دوحہ سے واپسی پر گفتگو میں طیب اردوان نے قطر میں حماس کی مذاکراتی ٹیم پر حملے کو بین الاقوامی قانون اور عالمی نظام کے لیے چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے نیتن یاہو کو ہٹلر کے نظریاتی نقطہ نظر سے مشابہت دی اور کہاکہ جیسے ہٹلر اپنی شکست کا اندازہ نہ کر پایا، ویسے ہی نیتن یاہو کو بھی اپنی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت نے ایک ایسے فاشسٹ نظریہ پر مبنی نیٹ ورک تشکیل دیا ہے جس نے تشدد اور ریاستی دہشت گردی کو روا رکھا ہوا ہے۔ اردوان نے یہ بھی اپیل کی کہ مغربی ممالکِ فلسطین کی تائید کریں اور اس معاملے کو اقوام متحدہ میں دوبارہ اٹھایا جائے تاکہ اسرائیل پر دباؤ بڑھے۔


































