
ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ قومی یکجہتی وقت کا تقاضا ہے، نظریہ برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں وزارت انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دو روزہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور انسان ہم سب ایک ہیں، ریاست مدینہ دراصل انسانیت کی بنیاد پر قائم ہوئی، ہمارے نبی کریم (ص) نے مسیحوں کو اپنی مسجد میں جگہ دی۔


































