اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے مزاحمت جاری رکھنے کے بیان پر دھمکی دی ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ یہ آگ پورے ملک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی کہ حزب اللہ کی کسی بھی کارروائی پر بھرپور اور شدید ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کے سائے میں پناہ لیے ہوئے ہے اور صورتحال کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا کہ لبنان کے صدر جوزف عون ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایسی کسی صورتحال کو قبول نہیں کرے گا جہاں جنگ بندی برقرار ہو لیکن اسرائیلی افواج اور شمالی علاقوں پر حملے جاری رہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- نعیم قاسم آگ سے کھیل رہے ہیں جو لبنان کو…
نعیم قاسم آگ سے کھیل رہے ہیں جو لبنان کو لپیٹ میں لے لے گی، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
-
Raza Musani - اپریل 28, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































