Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

میانمار کی فوجی بغاوت ڈیڑھ ہزار سے زائد انسانی زندگیاں نگل گئی، اقوام متحدہ

ینگون : میانمار میں سول حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد فوج کے اقتدار پر قبضہ جمائے ایک سال کے دوران سول احتجاج کرنے وا لے کم از کم 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک کر دیے گئے۔ منگل کو جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ترجمان روینا شام داسانی نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ کم از کم 11,787 افراد حراست میں لیے گئے، جن میں سے 8,792 اب بھی قید میں ہیں۔میانمار کی حکمران فوجی جنتا اقوام متحدہ کے اس اندازے کو درست قرار نہیں دیتی، جب کہ شام داسانی کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو فوجی حکومت کی مخالفت کر رہے تھے۔ انہوں نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 200سے زیادہ فوج کی تحویل میں تشدد سے ہلاک ہوئے۔ شام داسانی نے کہا کہ ان میں وہ افراد شامل نہیں ہیں جو مسلح تصادم میں ہلاک ہوئے۔ہمارا اندازہ ہے کہ وہ بھی ہزاروں میں ہوں گے۔ گذشتہ روز فوجی حکومت کا ایک سال پورے ہونے پرشہریوں نے خاموش احتجاج کیا۔ شہروں کی سڑکیں سونی پڑی تھیں۔ دکانیں اور کاروبار بند رہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular