
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی تکفیریت نوازی پر مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اختلافات بڑھ گئے۔ ایم ڈبلیو ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد کیا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔ ہماری واحد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔


































