
مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلئے مہم جاری ہے۔ سندھ اور کراچی کی مختلف جامع مساجد اور عوامی مقامات پر متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ رہنماؤں نے عوام سے متاثرین کی ہر ممکنہ امداد کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب لاڑکانہ، خیر پور، سکھر، شکارپور، جیکب آباداور دیگر اضلاع میں ایم ڈبلیو ایم کے رضا کار سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد میں مصروف ہیں، انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں اور بعض مقامات پر رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔


































