Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کا قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی پر مہدیؑ بر حق کانفرنس کا اعلان

اسلام آباد : قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 34 ویں برسی پر مجلس وحدت مسلمین نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدیؑ برحق کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے عاشقان امام مہدی علیہ السلام اور پیروان شہید عارف حسین الحسینی شرکت کرینگے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق شہید قائد ؒ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع 24 جولائی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ظلم و جور اور فساد سے پر ہو چکی ہے، بشریت کو درپیش ان مسائل و مشکلات سے نجات دلانے والی ذات پاک فقط امام زمان عج کی ہی ہے، انشاء اللہ اس سال شہید قائد ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان امام زمانہ عج اسلام آباد کی سرزمین پر اکھٹا ہوں گے اور وہ اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امام عصر عج سے تجدید بیعت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے جمع ہونے والے عاشقان امام مہدیؑ اجتماعی طور پر عالمی استغاثہ سلام فرماندہ بحضور امام زمانہ عج پیش کرینگے۔

مزید پڑھیے

Most Popular