Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا گلگت بلتستان الیکشن کیلئے اتحاد کا فیصلہ

گلگت : مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں اتحاد کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انتخابی اتحاد اور حلقہ وار سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا۔
تمام حلقوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی اعلان چند روز میں بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اجلاس میں انچارج پولیٹیکل سیل اسد نقوی، سابق اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، عارف حسین قمبری نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بورڈ کے چیئرمین خالد خورشید، ایپکس کمیٹی ممبر و اسپیکر کے پی اسمبلی سلیم سواتی اور ممبر بشیر احمد خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے باہمی تعاون کے ساتھ انتخابی حکمت عملی آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں پارلیمانی بورڈز انتخابی فارمولے کے سلسلے میں اپنی جماعتوں کو اعتماد لینے کے بعد پارٹی ٹکٹ کا اعلان ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular