Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں آباد کاری میں توسیع قبول نہیں، مسلم و عرب تنظیمیں

جدہ : رابطہ عالم اسلامی، عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری میں توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں صیہونی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے لیے اسرائیل کی اُن خلاف ورزیوں سے خبردار کیا گیاہے جس سے منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البداوی نے بھی ایک بیان میں اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے خطرناک پالیسوں کا تسلسل خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیث نے اسرائیلی فیصلوں کو اوسلو معاہدے سے بغاوت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کا مقصد پوری صورت حال کو زیرو پوائنٹ تک لے جانا اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو مضبوط کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی نسل پرست حکومت امن میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیلی اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular