
بغداد : عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ قیس الخز علی نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لئے مقتدی صدر کے مدنظر نامزد کا انتخاب اکثریتی دھڑے کے ذریعے ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ شیعہ رابطہ کمیٹی ایسا وزیر اعظم چاہتی ہے جس کانام مقتدی صدر پیش کریں لیکن اسے نامزد کرنے کا حق پارلیمنٹ میں سب سے بڑے دھڑے کو حاصل ہو۔ الخزعلی نے مزید کہا کہ حکومت کی تشکیل میں حکومت قانون اتحاد اور نوری مالکی کی مشارکت کی مقتدی صدر کی مخالفت ذاتی نہیں بلکہ اختلاف حکومت کے سیاسی وزن پر ہے کیونکہ مالکی کے پاس پارلیمنٹ کی 35 سے زیادہ نشستیں ہیں۔ عراق میں گذشتہ برس اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے لیکن سیاسی طاقتیں اب تک حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔


































