
بغداد : عراق کی الصدر تحریک مقتدیٰ الصدر کے سربراہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ مقتدی الصدر نے اسپیکر محمد الحلبوسی، کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی اور السیادہ الائنس کے سربراہ خمیس خنجر سے ملاقات کے بعد ٹوئٹ کیا کہ وہ اکثریت کی بنیاد پر ایک قومی حکومت کی تشکیل کے حق میں ہیں۔ وہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم متقدی صدر نے مصالحتی وفد پر واضح کر دیا کہ وہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کی زیر قیادت اتحاد کو چھوڑ کر تمام جماعتوں سے بات چیت اور اتحاد کے لیے تیار ہیں۔


































