Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

ملتان : بھارت میں توہین رسالت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی

ملتان :مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کیخلاف نمازجمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا، سرکار اور بی جے پی مسلمان اور اسلام دشمنی میں حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ عالمی سطح پر بھارتی ہرزہ سرائیوں کو بے نقاب کرے، او آئی سی اور اقوام متحدہ اسلام مخالف اقدامات کا نوٹس لیں، بھارتی جنتا پارٹی کا ماضی اسلام دشمنی سے بھرا پڑا ہے۔ علامہ نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کے دل زخمی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، ہماری جانیں حرمت رسول پر قربان ہیں، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، ریلی سے مولانا عمران ظفر، سید قمر عباس نقوی، عاطف حسین، سید ندیم عباس کاظمی، نعیم عباس کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular