Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

یلو لائن کو اندر منتقل کرنا معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، حماس

غزہ : حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا نام نہاد یلو لائن کو سینکڑوں میٹر اندر منتقل کرنا سیز فائر معاہدے کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ ثالثوں کو اس پر سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حازم قاسم نے کہا کہ سلامتی کونسل قتل و غارت گری، جبری بے دخلی، عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے جیسے مسلسل جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کی ان خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے اور اسے دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری کا پابند بنانے کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کریں۔ حازم قاسم نے کہا کہ ثالث سخت موقف اختیار کرکے اسرائیلی تجاوزات کو روکیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular