
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے۔ حتمی نکات اور تفصیلات پر بات چیت جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران معاملے پر اسرائیل اور کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دے گا، معاہدے پر اس وقت دستخط کریں گے جب وہ سب کچھ حاصل ہو جائے جو ہم چاہتے ہیں۔


































