
تہران : اسرائیلی حملے میں معجزاتی طور پر بچ جانیوالے ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ وہ تین گھنٹے تک ملبے تلے دبے رہے۔ حملے میں انہیں زیادہ اندرونی نقصان پہنچا۔ سینہ ٹوٹ گیا۔ شمخانی نے کہا کہ انہوں نے صبح کی نماز ملبے کے نیچے ادا کی ۔وہ پہلے سمجھے تھے کہ زلزلہ آیا ہے۔


































