
غزہ : غزہ اور لبنان پر رات سے جاری اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں پچاس سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غزہ کے علاقے نصیرات پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک گھر کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔ المواسی میں خیمے پر بمباری سے ماں بیٹی اور دیر البلاح میں مکان پر حملے میں دو افراد شہید ہوئے۔
صیہونی فوج نے رات گئے جنوبی لبنان کے علاقے بعلبک میں رہائشی عمارتوں پر بم برسادئے۔ حملے میں چالیس لبنانی شہید اور باون زخمی ہوگئے۔ شہدا میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔
ادھر صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مزید چار علاقوں طیبہ ۔ عادشت القصیر۔ دیر سرائیان اور برج الچمالی سے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔


































