
ماسکو : روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث اس کے 300 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، مغربی دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری ہمارے تعاون کو برقرار رکھے گی۔روسی وزیر خزانہ نے کہا کہ روس چین کے ساتھ تعاون وہاں بھی بڑھایا جائے گا جہاں مغربی مارکیٹیں بند ہیں۔ روس اپنی ریاست کے قرض کی ذمہ داریاں پوری کرے گا.


































