Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس، کشمیر، فلسطین، سمیت 100 سے زائد قراردادیں منظور ہوں گی

اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم وزرائےخارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور دیگر مہمان شریک ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس کی صدارت باقاعدہ پاکستان کے حوالے کردی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن اوپن ہوں گے، ورکنگ گروپس کے بند کمرہ اجلاس ہوں گے جس میں قراردادوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پُرزور مذمت کی جائے گی۔ اجلاس میں افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں کشمیر، فلسطین، اسلامو فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت 140 قراردادیں پیش ہونگی۔ یمن، سوڈان، لیبیا اور شام کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ عالمی سطح پر دہشتگردی اور تنازعات کا حل کانفرنس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی، اجلاس میں یکم اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کو سختی سے مسترد کیا جائے گا۔ کشمیر پر رابطہ گروپ کی قرارداد کو حتمی اعلامیے میں شامل کیا جائے گا۔کانفرنس میں افغانستان کی شرکت کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔ افغانستان سے متعلق گزشتہ خصوصی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر چین، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا سمیت کئی اہم ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی وزرائے خارجہ اور مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اور دیگر کو 23 مارچ کی یوم پاکستان پریڈ بھی دکھائی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular