
تہران : نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر اس سال پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد زائرین کی ایران آمد متوقع ہے۔ ایران کی وزارت ٹرانسپورٹ میں اربعین کمیٹی کے سربراہ حسین مذنب نے کہاکہ سیستان و بلوچستان کی سرحدی گزرگاہوں پر زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سرحد پر ویٹنگ ہال میں توسیع، ائیرکنڈیشنڈ سسٹم اور سائبان کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے تمام حکومتی اداروں کے درمیان روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی آمد و رفت کو کسی تعطل کے بغیر بحال رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔


































