
ریاض :سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو دشمن کے بجائے ممکنہ حلیف کے طور پر دیکھتے ہیں، اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعاون سے قبل کئی مسائل حل طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران پڑوسی ہیں، جدا نہیں ہو سکتے۔ سعودی عرب نے 4 ماہ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کیے ہیں۔ ایران کے ساتھ تفصیلی بات چیت جاری رکھیں گے، امید ہے ایران، سعودی عرب روشن مستقبل کی خاطر متفق ہوجائیں گے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران ہو یا کوئی اور کسی بھی ملک کے پاس ایٹم بم ہونا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی جنگ نے شدت پسندوں کو اکھٹا ہونے کا موقع دیا۔


































