
بنکاک : بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ بنکاک میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نریندر مودی نے ایک جمہوری، مستحکم، پرامن اور ترقی پسند بنگلہ دیش کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے محمد یونس کو خبردار کیا کہ دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنیوالی بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی ہندو اقلیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملاقات میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا۔انہوں نے اقلیتوں پر حملوں کی خبروں کو جعلی قرار دیا اور تحقیقات کیلئے ہندوستانی رپورٹرز بھیجنے کی پیشکش کردی۔


































