
بیروت : لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی جانب سے طاقت کا استعمال جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں حزب اللہ کے میزائل سسٹم کے سربراہ ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے۔ حزب اللہ نے دحیہ پر اسرائیلی حملے میں اپنے میزائل یونٹ کے کمانڈر حاج ابراہیم محمد قبیسی عرف "حاج ابو موسیٰ” کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل پر حزب اللہ کے بھرپور حملے بھی جاری ہیں۔ جس میں کافی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔


































