Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

اربیل میں موساد کے دو خفیہ اڈوں پر میزائل حملہ، حالیہ اسرائیلی شیطنت اور شرپسندی کا جواب ہے، سپاہ پاسداران انقلاب

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے عراق کے شہر اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اڈوں پر میزائل حملے کو ایک جوابی کارروائی قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر صیہونی ٹولے کو سخت خبردار کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کی حالیہ شیطنت اور شرپسندی کے جواب میں عراق کے شہر اربیل میں قائم موساد کے دو خفیہ اڈوں کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب، میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں اسرائیل کی ہر شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اسلامی کی سلامتی اور تحفظ ایران کی مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی اعلان کیا تھا اور اب پھر واضح کر رہے ہیں کہ ہر طرح کی شیطنت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیں گے۔
دوسری جانب ایک عراقی زرائع نے اربیل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے موساد کے نو افسران کے نام بھی جاری کردیئے ہیں۔ اس حملے کے بعد اربیل کے امریکی فوجی اڈے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، امریکی لڑاکا طیاروں نے فضا میں پروازیں بھریں اور شہر میں مسافر طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل غاصب صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق ‌کے ایک مضافاتی علاقے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران کے دو فوجی مشیر شہید ہو گئے تھے۔ ایران نے صیہونی ٹولے کے اس اقدام کو دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اس شیطنت کا جواب ضرور دے گا۔
صیہونی حملے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر مجید تخت روانچی نے عالمی برادری سے صیہونی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا تھا کہ ایران اپنی صلاحیت کے مطابق جوابی کارروائی کے لئے اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular