Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

دیر البلاح میں مسجد پر میزائل حملہ، 24 بے گھر فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے دیر البلاح میں مسجد کو میزائل سے اڑادیا۔ جس میں چوبیس فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں صیہونی درندگی میں کوئی کمی نہ آسکی۔ دیر البلاح میں رات گئے میزائل داغ دیا گیا جس سے مسجد تباہ ہوگئی ۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ صیہونی فوج نے ایک بار پھر بھونڈا الزام لگایا ہے کہ مسجد کو حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ جبکہ وہاں بےگھر افراد مقیم تھے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں سے متعلق ادارے کے دفتر پر بھی گولہ باری کی گئی ہے جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ ہی میں الزیتون اور الصابرہ محلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے 37 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ادھر صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو المواصی اور خان یونس کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
ادھر غزہ میں وزارت مذہبی امور نے کہا ہےکہ ایک سال میں اسرائیل نے غزہ کی 1,245 مساجد میں سے 814 کو مسمار کردیا جبکہ 148 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تین گرجا گھروں کو بھی تباہ کیا گیا اور 60 قبرستانوں میں سے 19 کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular