
صنعا : یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا میزائل اور ڈروں حملوں کے بعد سعودی شہروں خمیس مشیط اور جیزان میں کئی زوردار دھماکے سنے گئےجیزان ہوائی اڈے سے طیاروں کی پروازیں بھی روک دی گئیں۔ اس سے پہلے جارح اتحاد نے ایک بار پھر یمن پر وحشیانہ حملے کئے۔ جنگی جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر بھی بمباری کی۔ یہ حملے، اقوام متحدہ کے تعاون سے صنعاء ایئرپورٹ کی ہوائی پٹی کی مرمت کے ساتھ ہی انجام پائے ہیں۔ العربیہ کے مطابق سعودی اتحاد صنعاء ايئرپورٹ کو خالی کرا دینا چاہتا ہے عام لوگوں سے صنعاء ایئر پورٹ کے اطراف سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔


































