
بیروت : لبنان اور یمن سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے جس سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا جس سے لود شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیل ڈیفنس سسٹم نے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کردئے۔ ایک میزائل وسطی اسرائیل میں کھلے علاقے میں گرا جبکہ دوسرا میزائل ٹرین اسٹیشن پر ٹکرا گیا۔ جس سے نقصان ہوا۔ پناہ لینے کے لیے بھاگتے ہوئے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بجلی گھر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ادھر حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر میزائل فائر کیا ہے جو سرحدی علاقے میں کھلے مقام پر گرا اور اس سے درختوں اور جھاڑیوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ جنوبی لبنان سے شمالی میٹولا پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔


































