
اسلام آباد : وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کو متعدد تجاویز ارسال کر دیں یہ اقدام بعض ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پراٹھایا گیا وزیر مذہبی امور نے سفارش کی کہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے. متنازعہ مسائل اور مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے. میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے چاہئیں پروگرام کے میزبان اور مہمان ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں تمام مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے: وزیر مذہبی امور نے سفارش کی کہ سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے, رمضان میں بطور خاص غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے, وزیراعظم رمضان نشریات کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات، پیمرا اور تمام ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کروائیں.


































