Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کے جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد امڈ آئے

قم المقدس : ایران کے شہر تبریز اور قم میں صدر ابراہیم رئیسی و رفقاء کے جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد امڈ آئے۔ تبریز میں ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ جلوس جنازہ کے موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں نے پوسٹرز اور صدر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء جنازہ پر گل پاشی کر کے اپنے محبوب صدر کو الوداع کہہ رہے تھے۔
نماز جنازہ کے بعد میتوں کو مقدس شہر قم لایا گیا۔ یہاں بھی لاکھوں سیاہ پوش سوگواروں نے میتوں کا خیرمقدم کیا۔ جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام بھی شریک تھے۔ قم کے بعد میتوں کو تہران بھیج دیا گیا جہاں کل صبح تہران یونیورسٹی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نماز کی اقتدا کریں گے۔ شہید آیت اللہ رئیسی کی تدفین جمعرات کو روضہ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular