Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کی جوابی دھمکی

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو سے درآمدی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردِعمل ظاہر کر دیا ہے۔ اپنے ردِعمل میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ہم بھی امریکا پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے اور مزید مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ میکسیکو کی صدر نے متنبہ کیا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک میں افراطِ زر اور ملازمتوں میں کمی کا باعث بنیں گے، ایک ٹیرف کے بعد دوسرا آئے گا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے مسائل کے بارے میں بات کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ امید ہے میری اور آنے والی ٹرمپ کی انتظامیہ دونوں جلد ملاقات کر سکتے ہیں۔ میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کلاڈیا شین بام نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بھی بات کروں گی اور کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک خط بھی بھیجوں گی۔ واضح رہے کہ پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 20 جنوری کو میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کروں گا، یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکینِ وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular