Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے آج دورہ پاکستان پر آئے جمہوریہ نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ تعلقات کے مضبوط مثبت انداز کو سراہا۔
مارچ 2020 سے افریقہ میں اعلیٰ پوزیشن سنبھالنے پر نائجیریا کی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے دفاع، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو سراہا۔ یو این پیس کیپنگ آپریشنز کے زیراہتمام افریقہ میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات اور شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ‘اینجیج افریقہ’ پالیسی کے اپنے وژن کا اظہار کیا جس کا مقصد براعظم کے ساتھ سفارتی نقش کو بڑھانا اور تجارتی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 15 مارچ کو ’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن‘ قرار دینے پر متفقہ طور پر تاریخی قرارداد کی منظوری کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی طرف سے یہ تسلیم کرنے سے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے عصری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular