Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات

اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لیاقت بلوچ کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر صفدر گیلانی، اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، جمعیت علمائے اسلام سینیئر کے مرکزی رہنماء پیر عبدالشکور نقشبندی، جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء طاہر تنولی، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، صوبہ شمالی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ جعفر نقوی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور پاک، ایران تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular