Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حکومت سے معاملات خوش اسلوبی سے طے، ٹی ایل پی کا احتجاجی مارچ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ ٹی ایل پی نے احتجاجی مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے مل کر طریقہ کار طے کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر توہین رسالت ص کیخلاف کارروائی کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ دانا ثنا اللہ نے کہا کہ توہین مذہب کی روک تھام کے لیے مشاورت سے ایک لائحہ عمل تک پہنچے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے، ایک بے گناہ خاتون کو نہ صرف غلط سزا دی گئی بلکہ قید میں بھی رکھا گیا ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات پر کانگریس ارکان کو خط لکھنے والے ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی دیکھیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، حکومت ان کے معاملے پر خط بھی لکھے گی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال کی سزا دینا نا انصافی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی تھا، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار ٹی ایل پی کے سامنے رکھا ہے۔ اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ ٹی ایل پی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ، مہنگائی کا خاتمہ اور ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ شامل تھا۔ تحریک لبیک نے اپنے مطالبات کے لیے پُرامن مارچ کیا، حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular