
غزہ : صیہونی پولیس کے مسجد الاقصی پر دھاوے اور تقدس کی پامالی کیخلاف غزہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔ غزہ میں مقبوضہ غرب اردن کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین فلسطینیوں نےصیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مسجد الاقصی پر خود کو قربان کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فلسطینیوں نے بین الاقوام برادری سے مسجد الاقصی اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔


































