
مشہد : 29 صفر یوم شہادت حضرت رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام کی انجمن برائے خدمت زائرین کے ترجمان حسین رضاعی نے بتایا کہ مشہد مقدس پہنچنے والے پیدل زائرین کی تعداد دو لاکھ 23 ہزار رہی۔ پیدل زائرین 6205 قافلوں کی شکل میں مشہد مقدس پہنچے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس سال ملک کے 72 شہروں سے زائرین نے پیدل مشہد کا سفر کیا۔ جنوبی خراسان کے شہروں کلالہ اور نہبندان کے زائرین مشہد سے دور ترین فاصلہ طے کرنے والے عاشقان امام رضا تھے۔


































