
مشہد: ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں افغان باشندے کے چاقو سے حملے میں 1 عالم دین شہید ہوگئے۔ چاقو بردار نے حرم کے صحن میں حجۃ الاسلام دارایی، حجۃ الاسلام پاک دامن اور حجۃ الاسلام اصلانی کونشانہ بنایا جس میں سے حجۃ الاسلام اصلانی نے جام شہادت نوش کیا، زخمی عالم دین کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ حملہ آور اور اس کے 4 مشتبہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تینوں علماء ایک فلاحی و تبلیغی گروپ کے رکن تھے جو مشہد مقدس کے مضافاتی علاقوں میں فلاحی، رفاہی اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔


































