
Palestinian students sit on the rubble after attending a class in a tent set up on the ruins of the house of teacher Israa Abu Mustafa, as war disrupts a new school year, amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis, in the southern Gaza Strip, September 4, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY
غزہ : اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ اور مغربی کنارے میں بارہ ہزار آٹھ سو طلبا شہید ہوچکے ہیں۔ جبکہ اکیس ہزار زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ زیادہ تر طلبا کی شہادتیں غزہ میں ہوئی ہیں۔ 598 اساتذہ۔ اسکول ایڈمنسٹریٹرز اور عملے کے تین ہزار آٹھ سو ارکان بھی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے۔ وزارت تعلیم کے مطابق مغربی کنارے میں 538 طلبا اور 158 اساتذہ کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ غزہ میں گرفتاریوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق 425 سرکاری اسکولوں۔ جامعات اور ان کی عمارتوں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین سے منسلک تعلیمی اداروں پر بھی بمباری کی گئی جس میں سے بیشتر ملیامیٹ ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔


































