
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے شہر بنائی براک میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونی آبادگار ہلاک ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار بندوق بردار نے تل ابیب کے مشرق میں واقع قصبے بنائی براک میں صیہونیوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے سے اسرائیلی حدود میں داخل ہوا وہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے داخل ہونے میں کامیاب ہوسکا۔ حملہ آور کی شناخت 26 سالہ فلسطینی کے طور پر کی گئی ہے۔ جو الفتح تنظیم کا رکن ہے اور کئی سال جیل میں گذار چکا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کاروائی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ شہادت پسندانہ کارروائیوں میں تیزی سے صیہونی حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تل ابیب کی سڑکوں پر لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔


































