Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

48 گھنٹوں میں 50 بچوں کی شہادت جنگ کا سیاہ باب ہے، یونیسیف

جنیوا : یونیسیف نے جبالیہ میں اڑتالیس گھنٹوں میں پچاس بچوں کی شہادت کو خوفناک اسرائیلی جنگ کا ایک اور سیاہ باب قرار دیا ہے۔ یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نہ صرف بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو شہید کیا، جن میں بچے بھی شامل تھے، بلکہ انسانی امداد میں بھی کمی کردی اور اقوام متحدہ کے عملے پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی شمالی غزہ میں حملوں کا ایک مہلک ویک اینڈ رہا ہے۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو درپیش خطرات پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر پولیو ویکسینیشن جیسی حساس مہم میں شامل افراد کی زندگی کو لاحق خطرات کو اجاگر کیا۔ کیتھرین رسل نے کہا کہ شمالی غزہ میں دیگر حملوں سے بچوں کی ہلاکتوں کی ہولناک سطح کے ساتھ ساتھ تازہ ترین واقعات اس خوفناک جنگ کے تاریک ترین پہلو ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون تنازعات کے دوران شہریوں، شہری ڈھانچے، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور ان کی گاڑیوں کے تحفظ کو لازمی قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular